24

کابینہ کمیٹی کاعام آدمی کو یلیف دینے کیلئے ایل پی جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

کابینہ کمیٹی کاعام آدمی کو یلیف دینے کیلئے ایل پی جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مائع پٹرولیم گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی سربراہی میں کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔کمیٹی نے مٹی کے تیل کی درآمد روکنے کا بھی فیصلہ کیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تیل صاف کرنے کے کارخانے اس وقت اپنی پوری استعداد کار کے مطابق کام کریں گے۔بابر نعیم کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی جو تیل صاف کرنے کے کارخانوں کے مسائل حل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں