8

*پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا دن منایا جارہا ہے*

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا دن منایا جارہا ہے۔

ہر سماج، قوم، قبیلے اور مذہب میں والدین کو بنیادی اور کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ ماں کا مرتبہ دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے۔ اسے کسی بھی گواہی کی ضرورت نہیں ہے کہ سچائی، اخلاص، ایثار کا مجسم ہے ماں! ماں کا چہرہ دنیا کا سب سے حسین چہرہ ہے کہ جسے دیکھنا خالق کائنات زیارت کعبہ کے مترادف قرار دیتا ہے. ماں وہ ذات ہوتی ہے جو نسل انسانی کو ناصرف آگے بڑھاتی ہے بلکہ اس کی گود ہی انسان کی پہلی تعلیمی درس گاہ ہوتی ہے۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967 سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوارکو تمام رکن ممالک میں ماؤں کی عظمت، ان کی اہمیت وافادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلیے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں کی عظمت کے حوالے سے سرکاری وغیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، جس میں ماں کی ممتا کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں