7

عارفوالا/نواحی گاؤں 147 ای بی رحمان ٹاؤن میں آگ لگنے سے پانچ بچوں کی ماں کی پراسرار ہلاکت، خاوند کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس ذرائع

عارفوالا/پولیس نے مقتولہ زبیدہ بی بی کے والد محمد اسلم سکنہ چوک میتلہ کی مدعیت میں اسکے داماد محمد حبیب کے خلاف درج کیا

عارفوالا/خاتون کو آگ لگنے کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق اسے اطلاع ملی کہ سلنڈر پھٹنے کے باعث خاتون کو آگ لگ گئی اور اسے بچاتے ہوئے خاوند بھی جھلس گیا تھا

عارفوالا/خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی

عارفوالا/پولیس نے آگ لگنے کے واقعہ کی تفتیش شروع کی تو مختلف ذرائع سے کبھی خاتون کی جانب سے خودسوزی کرنے اور کبھی خاوند کی جانب سے آگ لگائے جانے کی بازگشت سنائی دینے لگی

عارفوالا/پوسٹمارٹم کے بعد خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ خاتون کے خاوند محمد حبیب کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس ذرائع

عارفوالا/ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد شاہد بھٹہ نے کہا کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد ہونے والی تفتیش میں اصل حقائق سامنے آ جائینگے تا ہم اس میں دونوں فریقین کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں