7

Mix FM 100کراچی: سونے کی قیمت میں مزید 1200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 69 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر اضافے کے ساتھ 1286 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے اور 1 ہزار 28 روپے اضافہ کردیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 69 ہزار 200 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 59 ہزار 328 روپے ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں