5

مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے تناظر میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پوری شد و مد کے ساتھ ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کو مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے بتایا کہ سال 2018 میں مقبوضہ کشمیر میں شدید بربریت کا سال تھا جس میں 500سے زیادہ کشمیری شہید ہوئے،جب کہ 2019 تک 9426 کشمیری پیلٹ گنزز سے متاثر ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا موقف یہ ہے کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تصفیہ طلب مسئلہ ہے جس کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے،پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آیندہ بھی ساتھ رہیں گے۔..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں