6

مہنگائی کی وجہ سے عوام جس مشکل میں ہیں اس کا مجھے احساس ہے، وزیراعظم

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام جس مشکل میں ہیں اس کا مجھے احساس ہے۔

راولپنڈی میں ماں و بچہ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہے، اس کا مجھے احاس ہے، گیس، بجلی اور مہنگائی بڑھنے کی وجہ اداروں کا مقروض ہونا ہے، پچھلا نظام صحیح نہیں تھا جس میں بجلی اور گیس پر قرضے چڑھے ہوئے تھے، گیس سیکٹر پر 150 ارب روپے کا قرضہ چڑھ گیا ان قرضوں کو اتارنے کے لیے تھوڑی دیر قوم کو مشکل سے گزرنا ہوگا،آمدنی کو بڑھائیں گے اور خرچے کم کریں گےمگر آمدنی بڑھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں