122

وطین ٹیلی کام کے تین بورڈ آف ڈائریکٹرز کرپشن کرنے پر فارغ

وطین ٹیلی کام کے تین بورڈ آف ڈائریکٹرز کرپشن کرنے پر فارغ
اسلام آباد
پاکستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی ابوظہبی کی نجی کمپنی تینوں عہدیداروں کو ابوظہبی کمپنی کی طرف سے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ذمہ دار ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں جدیدترین سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنی جس کی سوفیصد ملکیتی حقوق ابوظہبی کمپنی کے پاس تھے اس کے تینوں ڈائریکٹرز کو ناقص کارکردگی اور دیگر وجوہات کی بنا پر کمپنی نے پاکستان کے تمام معاملات عدیل باجوہ اور توقیر سے واپس لے لیے ہیں اور ان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر امارات کو چھوڑ دیں جنگ کے رابطہ کرنے پر عدیل باجوہ اور مسٹر توقیر نے کسی قسم کا جواب نہیں دیا کئی دفعہ ان سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی جبکہ ابودابی گروپ کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ باقاعدہ طور پر اس حوالے سے نوٹیفکیشن یا پریس ریلیز جاری کی جائے گی اور پاکستان میں کمپنی پہلی کی طرح کام کرتی رہے گی اور اس کے کارپوریٹ اور کنزیومر کسٹمر کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں